بھارت کشمیر پر لچک دکھائے تو تجارتی تعلقات بحال ہوسکتے ہیں:خواجہ آصف

بھارت کشمیر پر لچک دکھائے  تو تجارتی تعلقات بحال  ہوسکتے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات اسی صورت میں بحال ہو سکتے ہیں کہ بھارت کشمیر پر لچک دکھائے ۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت میں الیکشن نہ ہو جائیں تب تک نہ پاکستان اور نہ ہی بھارت تجارت شروع کریں گے ۔ایران اسرائیل گشیدگی پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے ایک خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، ایران کے سینئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے ، ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد توقع تھی کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا، ایران کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہنے کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں