حالات دیکھ کر آگے کا سیاسی لائحہ عمل طے کرونگا:پرویزخٹک

حالات دیکھ کر آگے کا سیاسی لائحہ  عمل طے کرونگا:پرویزخٹک

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کے خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ کئی بار ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔سیاست میں واپسی کے حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اسی سال حالات کو دیکھتے ہوئے سیاست کے میدان میں آنے کا فیصلہ کرسکتا ہوں حالات کو دیکھ کر آگے کا لائحہ عمل طے کرونگا، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے نوشہرہ کے لیے منظور کئے تھے جو واپس ہو گئے ، نوشہرہ کتنی ترقی کرتا ہے اب پتہ چلے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں