فارن سپلائرز کو پاکستان میں بزنس کی اجازت دینے کا فیصلہ

فارن سپلائرز کو پاکستان میں بزنس کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترامیم کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان میں فارن سپلائرز کو بزنس کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 ایف بی آر کے مطابق غیر ملکی سپلائرز یہاں اپنا رجسٹرڈ بزنس قائم کر سکیں گے ، انہیں ذیلی کمپنی قائم کرنے کا بھی اختیار حاصل ہوگا، خام تیل و دیگر پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے ، مقامی مارکیٹ میں فروخت یا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی، درآمد کردہ مال کسٹمز سٹوریج فیسلیٹی میں رکھنے کی سہولت بھی ملے گی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے فارن سپلائرز کسی بھی جگہ ویئر ہاؤس استعمال کر سکیں گے ، پٹرولیم مصنوعات درآمد کرکے بیرون ملک ایکسپورٹ کی بھی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی سپلائرز کو ویئر ہاؤس رینٹ، پورٹ اور دیگر سروس چارجز ادا کرنا ہوں گے ، واجبات فارن کرنسی یعنی ڈالرز میں بینکنگ چینلز کے ذریعے ادا کرنا ہوں گے ، فارن سپلائز یا سبسڈری کو سٹیٹ بینک اور کسٹمز کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں