علی امین نے کہا 7 کروڑ اور نوکری لو الیکشن چھوڑ دو، مبارک زیب

علی امین نے کہا 7 کروڑ اور نوکری لو الیکشن چھوڑ دو، مبارک زیب

پشاور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے باجوڑ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی پارٹی کے مقتول کارکن ریحان زیب کے اہلخانہ کو ٹکٹ نہ دیا،پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ریحان زیب کا بھائی پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف انتخابی میدان میں اترگیا۔

مبارک زیب نے الزام لگایا کہ الیکشن نہ لڑنے کے بدلے انہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے 7 کروڑ روپے اور سرکاری نوکری کی آفر بھی کی گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں مبارک زیب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 7 کروڑ روپے اور نوکری دیتاہوں، الیکشن چھوڑ دو۔مبارک زیب نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ہمارا دل توڑا ہمیں ناراض کیا۔اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختوپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین  گنڈا پور نے کسی کو سرکاری نوکری اور 7 کروڑ روپے کی آفر نہیں کی،الیکشن لڑنا ہر کسی کا حق ہے ۔ امید ہے ریحان زیب کے اہلخانہ پارٹی مفاد کا خیال رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں