راوی روڈ و دیگر علاقوں میں وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

 راوی روڈ و دیگر علاقوں میں وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیتی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے جمیل سے 1لاکھ 15 ہزار روپے نقدی و موبائل ، ڈیفنس میں راحیل سے 1لاکھ5 ہزار نقدی و موبائل ،مصطفی آباد میں اکرم سے 1 لاکھ 5ہزار روپے اور موبائل چھین لیا، اسی طرح گلشن راوی میں فاروق سے 95ہزارروپے اور موبائل ، لوہاری میں بابر سے 70ہزارروپے اور موبائل فون ، گجر پورہ میں صابر علی سے 99ہزار اور موبائل، نصیر آباد میں عابد سے 1 لاکھ 90ہزار نقدی و موبائل اور شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں طاہر سے 1 لاکھ 45ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔دوسری طرف نامعلوم چور گلبرگ، شادمان، قلعہ گجر سنگھ سے 3گاڑیاں جبکہ راوی روڈ، شیراکوٹ، نولکھا سے 3موٹر سائیکلیں لے کر فرار ہو گئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں