الیکشن ٹربیونل :دھاندلی کیس میں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کو نوٹس

الیکشن ٹربیونل :دھاندلی کیس میں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کو نوٹس

کوئٹہ (نامہ نگار )بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی نے الیکشن ٹربیونل میں دائر کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔

 گہرام بگٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو فریق بنایا ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں ابتدائی کیس کی سماعت جسٹس روزی خان بڑیچ نے کی کیس میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کردئیے کیس  کی سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔گہرام بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوئی ہے عدلیہ ہمیں انصاف فراہم کرے ہمیں بلیک میل کرکے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے ہم نے الیکشن کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا ہے اور ہمارے خلاف نیب میں پرانا کیس کھول دیاگیاہے عدالتوں سے انصاف کی امید ہے پی بی 10میں میرے حق میں 99فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں