ظلم و ستم جاری

 ظلم و ستم جاری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عدالت پیشی، عدالت نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ جلائو گھیرائو کے حوالے سے درج 4 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

 عدالت نے انہیں 4 مئی کو عدالت میں دوبارہ طلب کرلیا۔ اس موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حضرت علیؓ کا قول ہے کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں، پورے ملک میں ظلم و ستم اور استبداد جاری ہے ، فیصلہ سازوں سے کہتا ہوں ایسے نظام نہیں چل سکتا، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اسلئے سوچ سمجھ کر بات کرتا ہوں، یہاں کے کارکنوں پر تشدد ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں