ایک اور مقدمے میں وارنٹ گرفتاری

 ایک اور مقدمے میں وارنٹ گرفتاری

لاہور(اپنے خبر نگار سے)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ایک اور مقدمہ میں خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو سترہ اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس کیس میں29 اپریل کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔جناح ہاؤس حملہ کیس کے دیگر بر ضمانت ملزم بھی حاضری کیلئے پیش ہوئے ۔عدالت آئندہ سماعت پر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرے گی ۔جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سمیت 266 ملزم نامزد ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں