ایران مسلمانوں کیلئے مثال

ایران مسلمانوں کیلئے مثال

لاہور(اپنے خبر نگار سے)پی ٹی آئی رہنما سینٹر اعجاز چودھری نے کہا میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ سے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا چاہتا ہوں مجھے اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں کی شہادت کا دلی دکھ ہے۔

 انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے انہوں نے کہا اسرائیل کا فلسطینیوں پر ظلم مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔عوام حکمرانوں سے امید نہ رکھیں خود کھڑے ہو جائیں ۔ایران مسلمانوں کے لئے مثال ہے ایران بھی اس دنیا میں رہتا ہے جس میں دیگر مسلمان ممالک رہتے ہیں ۔ایران کے اقدام سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو حوصلہ ہوا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں