کاشتکار سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائے:ندیم افضل چن

 کاشتکار سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائے:ندیم افضل چن

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار کی گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائے تاکہ کسان کا استحصال روکا جا سکے۔۔۔

ضرورت پڑی تو کسانوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، گورنر پنجاب کی تعیناتی کا فیصلہ آئندہ ایک ڈیڑھ ہفتے میں کر لیں گے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ سندھ حکومت نے اگر گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے من مقرر کی ہے تو پنجاب کو بھی اتنا ہی ریٹ مقرر کرنا چاہیے تھا، پیپلز پارٹی کے سوا ہر حکومت نے کسان کا استحصال کیا، گندم تیار ہے کسان منتیں کر رہا ہے کہ ان کی گندم خریدی جائے ،کسان 3900 کی بجائے 3000 روپے فی من تک گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے ،کسان کا استحصال نہ کیا جائے ،گندم کی خریداری فورا شروع کی جائے ورنہ پیپلزپارٹی احتجاج کرے گی۔ وفاقی کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ن لیگ دعوت دے گی تو پارٹی سطح پر مشاورت کے بعداس بارے فیصلہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں