ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ،سونا2400روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں مزید  اضافہ،سونا2400روپے مہنگا

کراچی (آئی این پی،بزنس ڈیسک)ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے بڑھا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر 278 روپے 29 پیسے کا ہے ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 68 پیسے کا ہے ۔دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اطلاعات کے مطابق فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کا ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں