پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی

پاکستانیوں کی اکثریت  سزائے موت کے قانون کی حامی

اسلام آباد(آئی این پی)ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کے قانون کی حامی نکلی۔

گیلپ پاکستان نے سزائے موت دینے کے حوالے سے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 45فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت کے قانون کی مکمل حمایت کی۔ان پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینا درست عمل ہے ۔سروے میں شامل 39فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کی جان لینا غلط ہے ۔سروے میں شامل 11فیصد پاکستانیوں نے مجرمان کو سزائے موت دینے پر درمیانہ موقف اختیار کرتے ہوئے نہ ہی کھل کر اس کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت جبکہ 5فیصد افراد نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں