شاہ محمود ڈی جی آڈٹ گلگت و بلتستان تعینات

شاہ محمود ڈی جی آڈٹ  گلگت و بلتستان تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹ آفیسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ڈی جی آڈٹ گلگت و بلتستان کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 20 کے افسر و چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹ آفیسر شاہ محمود خان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ گلگت و بلتستان تعینات کیا گیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹریٹ سروس گریڈ 20 کے افسر آفتاب عالم کی 5 اپریل 2024 سے 962 دن کی چھٹی منظوری کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں