مہنگے داموں روٹی کی فروخت،پشاور کے 31 نانبائی جیل میں بند

مہنگے داموں روٹی کی فروخت،پشاور کے 31 نانبائی جیل میں بند

پشاور(آن لائن)محکمہ خوراک کے پی کے نے حکومت کی جانب سے روٹی کے نرخوں میں کمی کرنے کے باوجود مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 31 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کا وزن چیک کیا جبکہ شہریوں سے نرخوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی ، سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 31 نانبائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔ صوبائی حکومت نے سو گرام روٹی کی قیمت پندرہ روپے جبکہ دوسو گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی ہے جبکہ روٹی 20اور40روپے کی بیچی جارہی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں