سیاسی و معاشی استحکام سے ہی ملکی مسائل حل ہو نگے :گوہر اعجاز

سیاسی و معاشی استحکام سے ہی ملکی مسائل حل ہو نگے :گوہر اعجاز

اسلام آباد(این این آئی)سابق نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام سے پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پرکام شروع ہوچکا ہے۔

گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ نگران حکومت کے دور میں جی سی سی معاہدہ کیا گیا، سعودی عرب کا پرائیویٹ سیکٹر پاکستان  میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ریکوڈک مائنز میں سعودی سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی ،پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہے اس لئے پاکستان میں سرمایہ کاری پر خطے میں سب سے زیادہ منافع ملتا ہے ، پاکستان کو معاشی روڈ میپ، سرمایہ کاری کا ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں