چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ یوسف  رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔۔۔

 اس دوران سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی بھی موجود تھے ،ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال اور بلوچستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں