میاں صاحب کیساتھ چھوٹے بھائی ہاتھ کرگئے :حافظ حسین

میاں صاحب کیساتھ چھوٹے بھائی ہاتھ کرگئے :حافظ حسین

کوئٹہ(صباح نیوز)جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میاں صاحب چوتھی بار وزیر اعظم بننے آئے تھے لیکن ان کے ساتھ چھوٹے بھائی ہاتھ کرگئے ہیں۔

زرداری اور نواز شریف شہباز حکومت کے اندر اپوزیشن کے چھپے رستم ثابت ہونگے ، شہباز شریف ‘ن ’کے نہیں بلکہ ان کے وزیر اعظم ہیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کو دنگل میں اتار کر خود تماشائی بن گئی ہے ۔حکومت میں شامل ہونے کے باوجودپیپلز پارٹی کاکوئی کھلاڑی اکھاڑے میں موجود نہیں۔  وہ منگل کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف بہت کچھ بولنا چاہتے ہیں لیکن ان کو لب کشائی سے روکا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں