وزیراعلیٰ نے بیمارگلوکار غلام عباس کے گھر10لاکھ روپے کا چیک بھجوا دیا

وزیراعلیٰ نے بیمارگلوکار غلام عباس  کے گھر10لاکھ روپے کا چیک بھجوا دیا

لاہور(دنیانیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر بیمار گلوکار غلام عباس کے گھر پہنچ گئے۔۔۔

وزیراعلیٰ کی طرف سے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک پیش کیا اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کا پیغام دیا۔ گلوکار غلام عباس نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز کا کہناتھاکہ گلو کار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں،ان کے علاج کیلئے حکومت پنجاب بھرپور معاونت کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں