حراستی ملزم چھیننے اور پولیس سے لڑائی کے 4مقدمات میں 4وکلا کی ضمانتیں خارج

حراستی ملزم چھیننے اور پولیس  سے لڑائی کے 4مقدمات میں  4وکلا کی ضمانتیں خارج

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت نے عدالتی فائل اور حراستی ملزم چھیننے اور پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے چار مقدمات میں چار وکلا کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی  عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی ۔عدالت نے ملزم وکیل محمد احسن ، وکیل مظہر اقبال، وکیل متین اور وکیل عظیم کی ضمانتیں خارج کیں۔ملزم وکیل عبدالمتین کے خلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج ہے ۔ملزم وکیل عظیم کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے ۔ملزم وکیل مظہر اقبال اور محمد احسن کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمات درج ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں