جسٹس امین الدین خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰ سمیت ججز اور وکلا کی شرکت

جسٹس امین الدین خان کے  صاحبزادے کی دعوت ولیمہ ،چیف جسٹس  قاضی فائز عیسی ٰ سمیت ججز اور وکلا کی شرکت

لاہور(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان سمیت دیگر ججز اور وکلا نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب جی او آر ون میں ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ، سابق چیف جسٹس افتحار محمد چودھری ، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے شرکت کی۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس انوار الحق پنوں، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس طارق ندیم، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس امجد رفیق نے شرکت کی۔ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک امیر بھٹی، جسٹس (ر) علی اکبر قریشی، جسٹس (ر) مسعود جہانگیر، صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت، وکلا رہنما احسن بھون، قانونی ماہر وسیم سجاد، خالد رانجھا، سہیل مرشد، کمیل سرفراز ڈوگر، سلمان اسلم بٹ، خواجہ حارث سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ معزز مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا، پھول پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں