ضمنی الیکشن :مساوی مواقع دیئے جائیں:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

ضمنی الیکشن :مساوی مواقع دیئے جائیں:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں اپوزیشن امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کئے جائیں ۔

ملک احمد خان بھچر نے خط میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسوں کی اجازت نہ دینے پر بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل کو پنجاب میں 12 صوبائی   اور2 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہاہے اور ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کے امیدواروں کے لئے حکومتی مشینری استعمال ہورہی ہے جبکہ اس کے برعکس اپوزیشن امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کے آئینی حق سے بھی محروم کیاجارہاہے ،اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیاکہ ضلعی انتظامیہ اپوزیشن امیدواروں کو جلسوں کی اجازت بھی نہیں دے رہی ،پولیس اورانتظامیہ اپوزیشن امیدواروں اورانکے حامیوں کو ہراسا ں کرنے میں مصروف ہے ، الیکشن کمیشن انتخابات کے مساوی مواقعوں کو یقینی بنائے ، اپوزیشن لیڈر نے جلسوں کی اجازت کے لئے ضلعی انتظامیہ کوجمع کرائی گئی درخواستیں بھی خط کے ہمراہ لف کی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں