اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل ،نئے ایس او پیز نافذ

اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل ،نئے ایس او پیز نافذ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کر دیا گیا ۔ کمرہ عدالت میں تین شیشے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کر دی گئی ، میڈیا باکس میں کوریج کے لئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ چسپاں کر دیا گیا ۔

 ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا ، ایس او پیز کے مطابق سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا ، سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان پر دوبارہ جیل داخلے پر پابندی ہو گی ، میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں