فکس ٹیکس نظام آئی ایم ایف کو قبول نہیں :شبر زیدی

فکس ٹیکس نظام آئی ایم ایف کو قبول نہیں :شبر زیدی

لاہور (دنیا نیوز)ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو اچھی طرح معلوم ہے جو بھی سکیمیں لائی گئیں ، وہ ناکام ہوئیں ،اب نئی تاجر دوست سکیم دراصل ایڈوانس ٹیکس ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ میں واضح بتا تا ہوں کہ فکس ٹیکس کا نظام آئی ایم ایف کو قبول نہیں اس کو میں بھی قبول نہیں کرتا، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ایک حل ہے اور وہ یہ ہے کہ پہلے پاکستان کے کسی ادارے سے پورے ملک کی مارکیٹوں کی جیو فینسنگ کرائی جائے ، اس کے بعد کسی ادارے کیساتھ مل کر ہر مارکیٹ کی دکان کی رجسٹریشن کرائی جائے ،اس عمل کے بعد تاجر خود ٹیکس دے گا، ایف بی آر کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ان کا کہناتھاکہ میں نے ممبر پالیسی کو سمجھایا تھا کہ ایک عام ریٹیلر کو اس کا پتا نہیں کہ ایٖڈوانس ٹیکس ہوتاکیا ہے ،ایف بی آر کو بھی پتاہے کہ یہ سکیم کامیاب نہیں ہو گی، میں نے اورنگزیب کو کہا تھا کہ یہ سکیم لا رہے ہیں،ضرور لائیں مگر اس سے پہلے اداروں کی مدد سے دکانوں کی جیو فینسنگ کرائیں ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ ایف بی آر کا نہیں ہے ،ہم نے سسٹم اس طرح کا بنایا ہوا ہے کہ یہ نہ چلے ، موجودہ سسٹم ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں