وفاقی کابینہ میں ردوبدل،بلاول کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے پر مشاورت مکمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل،بلاول کو  ڈپٹی وزیراعظم بنانے پر مشاورت مکمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری شروع ہو گئی، بلاول بھٹو کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے پر صلاح مشورے کئے جانے لگے ۔

حکومتی حلقوں میں پیپلز پارٹی کو وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ، پیپلز پارٹی کو ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دینے کی تجویز پر صلاح مشورہ بھی مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو مرکز کے ساتھ پنجاب میں بھی وزارتیں دی جائیں گی ،نتیجہ خیز مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی کو ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دینے کی پیشکش کی جائے گی ، ڈپٹی وزیراعظم کے علاوہ پیپلز پارٹی کو مرکز اور پنجاب میں اہم وزارتیں دینے کے لئے کابینہ میں بھی ردوبدل پر مشاورت کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں