چیف الیکشن کمشنرکابرازیل کادورہ ای وی ایم کے استعمال کاجائزہ لیا

چیف الیکشن کمشنرکابرازیل کادورہ ای وی ایم کے استعمال کاجائزہ لیا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کے معائنہ اور انتخابی مراحل میں استعمال کا جائزہ لینے کے لیے برازیل کا تین روزہ دورہ کیا۔

برازیل کا انتخابی نظام دنیا کے بہترین اور جدید ترین نظاموں میں شمار ہوتا ہے جس کی وجہ سے دورے کا فیصلہ کیا۔وفد میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان، ڈائریکٹر جنرل خضر عزیز اور ڈائریکٹر ندیم زبیر شامل تھے ،پاکستانی وفد نے برازیل میں الیکشن کے انتظام و انصرام کے ذمہ دار ادارے "ٹربیونل سپیرئیر الیکٹورل کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں