نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس، نیب کا موقف مضحکہ خیز،سابق ڈی جی مصدق عباسی

نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ اوپن  اینڈ شٹ کیس، نیب کا موقف مضحکہ  خیز،سابق ڈی جی مصدق عباسی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سابق ڈی جی نیب اور مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر (ر)محمد مصدق عباسی نے نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو کلین چٹ دیئے جانے پر ردعمل میں کہاہے۔

 توشہ خانہ کیس میں نیب کی جانب سے مضحکہ خیز موقف اختیار کیا گیا،نیب اور چیئرمین نیب پورے لندن پلان کا حصہ ہیں، 9 مئی کی شروعات بھی نیب نے کی جس میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیااور سپریم کورٹ نے اسے غیر قانونی قرار دیا۔انہوں نے کہا نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ۔انہوں نے کہا نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس میں 25 میں سے 15 گواہ پیش ہو چکے 10 نے پیش ہونا تھا،واضح ہوچکا نیب چوروں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں