پاکستان سپورٹس بورڈمیں حالیہ تعیناتیوں کانوٹیفکیشن معطل

پاکستان سپورٹس بورڈمیں حالیہ تعیناتیوں کانوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں کی گئی حالیہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے افسر سرفراز رسول کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ڈائریکٹر فنانس اور اسسٹنٹ انجینئر کی سپورٹس بورڈ میں تعیناتی پر حکم امتناع جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ عدالت نے درخواست گزار سرفراز رسول کی سپورٹس بورڈ سے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تعیناتی بھی روک دی ۔ عدالت نے حالیہ تعیناتیوں کا سپورٹس بورڈ کا چار اپریل کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے 26 جون تک جواب طلب کر لیا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں