شیخوپورہ جیل سے پیشی پر آئے 2ملزموں سے منشیات برآمد

 شیخوپورہ جیل سے پیشی پر آئے  2ملزموں سے منشیات برآمد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) شیخوپورہ جیل سے پیشی پر آئے 2 ملزموں سے منشیات برآمد ہو گئی۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل سے پیشی پر آنیوالے ملزم دلاور سے پولیس نے تلاشی کے دوران20گرام آئس برآمد کرلی جس نے انکشاف کیا وہ جیل میں آئس استعمال کرنے کیساتھ فروخت بھی کررہا ہے جبکہ ایک ملزم عدیل انجم سے 20گرام ہیروئن برآمد کی گئی ،دونوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔رابطہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے بتایا روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہوتی ہے اب ہم مزید سختی کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں