78 پولیس اہلکاروں کے کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ قریبی روابط

78 پولیس اہلکاروں کے کچے  کے ڈاکوؤں کیساتھ قریبی روابط

شکار پور (دنیا نیوز)ضلع شکارپور کے 78پولیس اہلکاروں کے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ قریبی روابط کا انکشاف ہوا ہے ۔ایس ایس پی شکارپور عرفان سموں نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ۔

ایس ایس پی شکار پور کی جانب سے آئی جی سندھ کو ارسال خط میں لکھا گیا کہ ضلع شکارپور کے 78 پولیس اہلکاروں کا ڈاکوؤں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے ، پولیس اہلکار کچے کے ڈاکوؤں کو ڈکیتی ، روڈ رابری اور اغوا برائے تاوان میں سہولت کاری فراہم کر رہے ہیں۔عرفان سموں کے مطابق جرائم پیشہ افراد سے قریبی تعلق رکھنے والے اہلکاروں میں 20 ہیڈ کانسٹیبلز اور 58 کانسٹیبلز شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں