ن لیگ ،بانی پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کومل بیٹھناپڑیگا:رانا ثنا

ن لیگ ،بانی پی ٹی آئی اوراسٹیبلشمنٹ کومل بیٹھناپڑیگا:رانا ثنا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماو سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف کی حکومت بن جاتی تواگلے دوسال میں ملک سیاسی ومعاشی بحران سے نکل جاتا،نوازشریف نے مینارپاکستان جلسے میں کہا تھا۔

 سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، مسلم لیگ(ن)کوسادہ اکثریت مل جاتی توملک کے لئے بہت بہترہوجاتا،قوم نے نوازشریف کوسادہ اکثریت نہ دے کرغلط کیا۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں کسی امیدوارکے کاغذات نامزدگی نہیں چھینے تھے ، اس معاملے کوبڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، 2017اور 2018میں ملک کے خلاف سازش ہوئی، اس سازش نے ملک کوسیاسی ومعاشی عدم استحکام کی طرف دھکیلا، مہنگائی کی وجہ سے لوگ ہم سے بڑے ناراض تھے ۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ایک بڑی حقیقت ہے ، بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ بھی ایک حقیقت ہے ، تینوں حقیقتوں کے مل بیٹھے بغیر بات نہیں بنے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں