نواز شریف آج چین کے لئے روانہ ہونگے

نواز شریف آج چین  کے لئے روانہ ہونگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف آج (پیر کو) دورہ چین کے لئے روانہ ہونگے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا یہ دورہ نجی اور ذاتی نوعیت کا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا چین میں 4 سے 5 روز قیام متوقع ہے ۔ نواز شریف کے ہمراہ ذاتی دوست اور خاندان کے چند افراد ہونگے ۔ نواز شریف اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے ۔ نوازشریف چین کے جدید طریقہ علاج سے استفادہ چاہتے ہیں۔بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کو آگاہ کر دیا گیا۔ نواز شریف کی چین میں کوئی سرکاری مصروفیت نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں