پختونخوا :بارشوں سے اموات کی تعداد 63 ہوگئی،78 زخمی

پختونخوا :بارشوں سے اموات  کی تعداد 63 ہوگئی،78 زخمی

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد میں 33 بچے ، 15 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جبکہ اس دوران 11 خواتین، 33 مرد اور 16 بچے زخمی ہوئے ۔ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2875 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 477 گھروں کو مکمل جبکہ 2439 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں