باجوڑ،بنوں میں پولیس گاڑیوں کے قریب دھماکے ، اہلکارمحفوظ

باجوڑ،بنوں میں پولیس گاڑیوں  کے قریب دھماکے ، اہلکارمحفوظ

باجوڑ(نیوزایجنسیاں)باجوڑاوربنوں میں دھماکے ہوئے ہیں تاہم کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا،مقامی ذرائع نے بتایا باجوڑکی تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ میں دھماکاپولیس گاڑی کے قریب ہوا،بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیاتھا۔

 ادھرمقامی پولیس کے مطابق بنوں کے طورکا بازار میں بارودی مواد کے دھماکے کے مقام پر قریب سے گزرنے والی پولیس موبائل محفوظ رہی۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں