بٹگرام چیک پوسٹ پر فائرنگ ،کانسٹیبل شہید پشاورمیں سکیورٹی گارڈقتل

بٹگرام چیک پوسٹ پر فائرنگ ،کانسٹیبل شہید پشاورمیں سکیورٹی گارڈقتل

ایبٹ آباد،پشاور(اے پی پی)بٹگرام کی کس پل چیک پوسٹ پر فائرنگ سے کانسٹیبل امجدحسین شہید ہو گیا ،فائرنگ کاواقعہ منگل کی صبح چار بجے پیش آیا۔

سی ٹی ڈی اپر کوہستان نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے ِ، شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی،دوسری جانب پشاورکے علاقے ارمڑمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دکان کی سکیورٹی پر مامورسابق پولیس اہلکارفرہاد جاں بحق ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں