وزیراعلیٰ کے دورہ نارووال پر پروٹوکول گاڑی سے حادثہ میں جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو25لاکھ کا امدادی چیک پیش

وزیراعلیٰ کے دورہ نارووال پر  پروٹوکول گاڑی سے حادثہ میں  جاں بحق نوجوان کے لواحقین  کو25لاکھ کا امدادی چیک پیش

نارووال(نامہ نگار)وزیراعلٰی پنجاب کے دورہ نارووال پر مبینہ طورپر پروٹوکول گاڑی سے حادثہ میں جاں بحق نوجوان کی فیملی کو 25لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔

  وزیراعلٰی مریم نواز کے احکامات پرڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی ممبر صوبائی اسمبلی احمد اقبال چودھری کے ہمراہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے موضع جسڑ کے رہائشی محمد ابوبکر کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت کیا،وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور 25لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی متاثرہ خاندان کو پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں