گورنر سندھ کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے ،ذرائع

گورنر سندھ کی تبدیلی کے  امکانات کم ہوگئے ،ذرائع

کراچی (این این آئی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کی حمایت کے باعث گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند ہے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کا ایک دھڑا بھی کامران ٹیسوری کو اس عہدے پر نہیں دیکھنا چاہتا۔پی پی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کا ایک دھڑا کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تبدیلی کا حامی ہے ۔ سندھ حکومت کے گورنر سے ورکنگ ریلیشن بظاہر اچھے ہیں مگر اندرون خانہ یہ آئیڈیل ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہیں ، اسی لیے پی پی گورنر سندھ کی تبدیلی چاہتی ہے ۔حکومتی معاہدے کے تحت گورنر سندھ کا تقرر ن لیگ کی صوابدید ہے اور کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے بارے میں اب تک اس کی جانب سے کوئی سگنل نہیں دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں