شیخوپورہ:گھریلو ناچاقی پر ساس کے سامنے بیوی قتل کر دی

شیخوپورہ:گھریلو ناچاقی پر ساس کے سامنے بیوی قتل کر دی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ تھانہ صدر کے علاقہ چھاپہ مینارہ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے ساس کے سامنے بیوی کو قتل کر دیا۔

دلبر نامی ملزم نے چھری سے 26 سالہ سائرہ کا گلا کاٹا اور فرار ہو گیا،میاں بیوی کا چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا رہتا تھا۔مقتولہ کے والد نے بتایا میں جھگڑے کو ختم کرنے کیلئے دونوں کو اپنے گھر میں رکھ کر اخراجات بھی پورے کر رہا تھا ۔ ملزم نے میری بیوی کے سامنے بیٹی کا گلا کاٹ دیا۔ مقتولہ 3 سالہ بچے کی ماں تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں