ایڈووکیٹ جنرل آفس اسلام آباد کے سینئر لاء افسر مستعفی

ایڈووکیٹ جنرل آفس  اسلام آباد کے سینئر لاء افسر مستعفی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈووکیٹ جنرل آفس اسلام آباد کے سینئر لاء افسر رفاقت علی نے استعفیٰ دے دیا۔

 بتایا جاتاہے کہ رفاقت علی ایڈووکیٹ بطور لاء افسر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ ایڈووکیٹ جنرل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھیج دیا ہے ،جس میں ان کاکہناہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور لاء افسر مزید کام نہیں کرسکتا استعفیٰ منظور کیا جائے ۔ایڈووکیٹ رفاقت علی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوتے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں