موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون گرفتار

موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی  تلے کچلنے والی خاتون گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار )راولپنڈی پولیس نے موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی، ملزمہ نے کارسرکار میں مزاحمت کی اور روکنے کے باوجود پیٹرولنگ آ فیسر محمد صابر کو گاڑی سے ہٹ کیا اور فرار ہو گئی تھی،واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں دو جنوری کو تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا۔ ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں