غذائی اجناس کی دستیابی تسلی بخش

 غذائی اجناس کی دستیابی تسلی بخش

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔

 وفاقی کمیٹی برائے زراعت (ایف سی اے ) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں مجموعی طور پر غذائی اجناس کی دستیابی تسلی بخش ہے ۔ زرعی پیداوار میں اضافے کے ذریعے بھوک کے چیلنج سے بچا جا سکتا ہے ۔ پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ کمیٹی نے ملک میں غذائی تحفظ کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں