سمن آباد اور کاہنہ میں گھریلو نا چاقی پر 2خواتین کی خودکشی

سمن آباد اور کاہنہ میں گھریلو  نا چاقی پر 2خواتین کی خودکشی

لاہور،کاہنہ(کر ائم رپو رٹر،نمائندہ دنیا)سمن آباد اور کاہنہ میں گھریلو نا چاقی پر 2خواتین نے خودکشی کر لی ۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں گھریلو نا چاقی پر 35سالہ پروین ، کاہنہ کے علاقے نشتر کالونی میں گھریلو جھگڑئے سے دلبرداشتہ 25 سالہ رضیہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔پولیس کا کہنا تھا تحقیقات شروع کردیں،اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں