لیسکو کے مزید10 کروڑ یونٹ کی خورد برد پکڑ ی گئی

 لیسکو کے مزید10 کروڑ یونٹ کی خورد برد پکڑ ی گئی

لاہور(دنیا نیوز ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لیسکو کے مزید دس کروڑ یونٹ کی خورد برد پکڑ لی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لیسکو نے مجموعی طور پر ایک سال کے دوران 92 کروڑ یونٹ عوام پر اووربلنگ کے ذریعے سے چارج کئے گئے ، لیسکو کی جانب سے سرکاری اداروں کو بھی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔لیسکو کی جانب سے 82 کروڑ یونٹ اوور بلنگ کی دستاویزات ایف آئی اے نے قبضے میں لی تھیں، لیسکو کے مزید ریکارڈ کی چھان بین کے دوران مزید 10 کروڑ یونٹ کی اووربلنگ کے ثبوت ملے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے ایف آئی اے کی جانب سے آئندہ چند روز میں لیسکو کے بڑے افسروں کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، ایف آئی اے نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو طلب کیا تھا، سپرنٹنڈنٹ انجینئرز ایف آئی اے کے سوالات کا ٹھوس جواب بھی نہ دے سکے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں