نارنگ منڈی: میڈیکل سٹوروں سے کھانسی کے ممنوعہ شربت برآمد

نارنگ منڈی: میڈیکل سٹوروں  سے کھانسی کے ممنوعہ شربت برآمد

نارنگ منڈی( نمائندہ دنیا) ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر مریدکے ڈاکٹربلال یاسین نے نارنگ منڈی سمیت تحصیل بھرمیں اچانک چھاپے مارکر 11 میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا۔

 قوانین کی خلاف ورزی پر2میڈیکل سٹوروں کے چالان اورمیڈیسن سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے سیلزمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ مختلف میڈیکل سٹوروں سے کھانسی کے ممنوعہ شربت پکڑکر لیبارٹری بھیجے گئے جن کے خلاف درجنوں شکایات درج تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں