فیروزوالہ،کاہنہ میں حادثات، خاتون سمیت 4 جاں بحق

 فیروزوالہ،کاہنہ میں حادثات، خاتون سمیت 4 جاں بحق

فیروزوالہ،کاہنہ( تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) فیروزوالہ اور کاہنہ میں حادثات کے دوران خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر سیم نالہ کے قریب کیری ڈبہ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ لاہورروڈ پر ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سہیل احمد موقع پر دم توڑ ہوگیا ۔اسی علاقے میں موٹر سائیکل حادثے میں شازیہ بی بی جاں بحق جبکہ اس کے خاوندسمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ رکشہ الٹنے سے 2افراد زخمی ہو گئے ۔ کوٹ لکھپت کے علاقے قینچی میں قصور کا رہائشی عمیر موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے کرین سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں