ہمارا الائنس کسی ادارے کے خلاف نہیں :محمود اچکزئی

ہمارا الائنس کسی ادارے کے خلاف نہیں :محمود اچکزئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہمارا افواج سے کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی الائنس کسی ادارے کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے بنایا گیا۔

 کوئی ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا ہمارا مطالبہ ہے فوج آئینی دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کام کرے ۔شہباز شریف نے کہا تعاون ہونا چاہیے ، میں نے تحریک انصاف سے بات نہیں کی لیکن آمادہ کر لوں گا ۔ گرینڈ الائنس کا 5مئی کراچی، 10مئی فیصل آباد میں میں جلسہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں