قومی اسمبلی :ہرقائمہ کمیٹی چیئرمین کو 2لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ

قومی اسمبلی :ہرقائمہ کمیٹی چیئرمین کو 2لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو بھی بھاری بھر کم مراعات حاصل ہوں گی ۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ سیلریز و استحقاق ایکٹ 1974 کے تحت چیئرمین اضافی مراعات کے حقدار ہوں گے۔

 ہر کمیٹی کے منتخب چیئرمین کو بنیادی تنخواہ کی مد میں 2 لاکھ روپے سے زیادہ ماہانہ ، 1300 سی سی کار بمعہ ڈرائیور دی جائے گی، 360 لٹر پٹرول ماہانہ ملے گا، گریڈ 17 کا ایک پرائیویٹ سیکرٹری، گریڈ 15 یا 16کا پرائیویٹ اسسٹنٹ اور نائب قاصد بھی ملے گا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق چیئرمین کی رہائشگاہ پر نصب سرکاری ٹیلیفون کی حد 10 ہزار ماہانہ، دفتری فون فری ہو گا، چیئرمین کمیٹی کو پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف سے دفتر بھی الاٹ کیا جائے گا،ایم این اے کی تنخواہ سے چیئرمین کمیٹی کو 12 ہزار روپے اضافی ملیں گے ، چیئرمین اور اسکی فیملی کے میڈیکل اخراجات گریڈ 22 کے افسر کے برابر ہوں گے ،بطور ایم این اے دیگر مراعات اور الاؤنسز بھی ملتے رہیں گے ،قومی اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کی صورت میں کمیٹی اجلاس ہوا تو 4700 روپے ڈیلی الاؤ نس کی مد میں ملے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں