گندم درآمد کرنے کی ذمہ دار نگران وفاقی حکومت ،فیصلہ بلاجوازقرار

گندم درآمد کرنے کی ذمہ دار نگران وفاقی حکومت ،فیصلہ بلاجوازقرار

لاہور (عمران اکبر )سابق وفاقی نگران حکومت کا غلط فیصلہ عوام اور کسانوں کے گلے پڑ گیا اورگندم کی نئی فصل کی خریداری میں تاخیر بحران کی صورت اختیار کرنے لگی ،باردانہ ایپ بند ہوچکی ہے اورفیصلے کے تحت چھ ایکڑ والے چھوٹے کسانوں کو باردانہ ملے گا جبکہ بڑے زمیندار اس سے محروم رہیں گے ۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کاکہناہے کہ بلاجواز گندم درآمد کرنے کی ذمہ دار سابق نگران وفاقی حکومت ہے ،گندم امپورٹ کیوں کی گئی،اس فیصلے پر حیران ہوں،اس تشویشناک ایشو کو پنجاب اسمبلی کے سیشن میں اٹھاؤں گا،تاحال گندم باردانہ کی فراہمی موسم کی صورتحال کی بنا پر روکی گئی ہے گندم صحیح وقت کے مطابق خریدی جائے گی ۔ان کاکہناتھاکہ 85فیصد چھوٹے کسان ہیں ،انہیں باردانہ کا کوٹہ ہر صورت ملے گا لیکن 15 فیصد بڑے زمیندار ہیں ،ان کو ہم راضی کر لیں گے ۔بلا ل یاسین کا کہنا تھا کہ کسانوں نے احتجاج کیا تو ان سے مل بیٹھ کر مسئلہ حل کر لیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کو منصب سنبھالے تقریبا ً دو ماہ اور مجھے ابھی ایک ماہ ہوا ہے ، کسانوں کا خیال رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں