سندھ ہائیکورٹ: ججز کی تجاویز آج چیف جسٹس کو بھیجی جائینگی

سندھ ہائیکورٹ: ججز کی تجاویز آج چیف جسٹس کو بھیجی جائینگی

کراچی (دنیا نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 جسٹس صاحبان کے خط کے بعد کی صورتحال پر صلاح مشورے جاری ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اپنے ساتھی ججز سے مشاورت مکمل کرلی۔

 چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے پیر کے روز کراچی میں موجود ججز سے مشاورت کی۔ذرائع نے بتایا مشاورتی اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کے علاوہ کوئی شریک نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے ہائیکورٹ افسروں کو دوران اجلاس آنے سے روک دیا تھا۔ذرائع نے بتایا چیف جسٹس جمعہ کے روز ججز سے مشاورت پر مشتمل تجاویز کی رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں