نوفلائی لسٹیں کون بناتااورنام کیوں ڈالاجاتاہے ؟اسلام آبادہائیکورٹ

نوفلائی لسٹیں کون بناتااورنام کیوں  ڈالاجاتاہے ؟اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کسی نوفلائی لسٹ میں نام نہ ہونے پر فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے ایم این اے رائے حیدر علی کی درخواست نمٹا دی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ نے ایف آئی اے کی رپورٹ عدالت پیش کرتے ہوئے بتایاکہ رائے حیدرعلی کانام نوفلائی لسٹ میں شامل نہیں ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ لسٹیں کون بناتا ہے اور کیوں نام ڈالا جاتا ہے ؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا نو فلائی یا دیگر لسٹوں میں نام ایف آئی اے ڈالتا ہے ،عدالت نے حیدر علی کا نام کسی نو فلائی لسٹ میں نہ ہونے کے بیان پر درخواست نمٹا دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں