سکیورٹی فورسز کاخیبر میں آپریشن سرغنہ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کاخیبر میں آپریشن  سرغنہ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (دنیا نیوز،اے پی پی )سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلا ک کر دیئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونیوالوں میں دہشت گردوں کا سرغنہ سہیل عرف عظمتو، حاجی گل عرف زرقاوی بھی شامل ہے ۔ آپریشن میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا، ہلاک دہشت گرد علاقہ میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا، کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں